Writer · Journalist · Educatorادیبہ ۔ صحافی ۔ ماہرِ تعلیم

Dr. Imrana Mushtaqڈاکٹر عمرانہ مشتاق

A scholar, poet, and editor whose life threads together fourteen books, two newsrooms, and a lifetime of literary gatherings in Lahore.

ایک محققہ، شاعرہ اور ایڈیٹر — جن کی زندگی چودہ کتابوں، دو نیوز رومز اور لاہور کی بے شمار ادبی محافل کے دھاگوں سے بُنی ہوئی ہے۔

14۱۴
Books Publishedشائع شدہ کتب
Ph.D.پی ایچ ڈی
M.Phil. & Doctorateایم فل و ڈاکٹریٹ
2۲
Chief Editorshipsادارتی مناصب
Tafakkurتفکر
Monthly Magazineماہنامہ
Dr. Imrana Mushtaq — portrait 1 of 3

A beautiful synthesis of knowledge, literature, journalism, and public service.

علم، ادب، صحافت اور سماجی خدمت کا ایک حسین امتزاج۔

A Life in Four Pillarsچار ستون

Scholar · Author · Journalist · Public Voiceمحقق ۔ مصنفہ ۔ صحافی ۔ عوامی آواز

Scholarمحقق

An M.Phil. and Ph.D. earned while raising a family — a lifelong pursuit of knowledge across literature, education, and the humanities.

خاندانی ذمہ داریوں کے ساتھ ایم فل اور پی ایچ ڈی — ادب، تعلیم اور انسانیات پر تاحیات علمی سفر۔

Authorمصنفہ

Fourteen published works spanning Urdu poetry, fiction, biography, travelogue, and verse for children — including the debut Hijr Ka Azab.

چودہ کتابیں — اردو شاعری، افسانہ، سوانح، سفرنامہ اور بچوں کی نظموں پر مشتمل، پہلی تصنیف ہجر کا عذاب سمیت۔

Journalistصحافی

Chief Editor of Daily Samaa, Resident Editor of Daily Jinnah, regular columnist, and founding publisher of Tafakkur monthly.

روزنامہ سما کی چیف ایڈیٹر، روزنامہ جناح کی ریزیڈنٹ ایڈیٹر، مستقل کالم نگار، اور ماہنامہ تفکر کی بانی پبلشر۔

Public Voiceعوامی آواز

Public speaker, social worker, and convenor of literary gatherings across Lahore — a champion for Urdu letters in civic life.

پبلک اسپیکر، سماجی کارکن، اور لاہور بھر میں ادبی محافل کی منتظم — شہری زندگی میں اردو ادب کی علمبردار۔

The Journeyسفر

Six Chapters of a Life in Lettersادب کی زندگی — چھ ابواب

  1. Origins & Foundationsابتدا و بنیاد

    Dr. Imrana Mushtaq hails from a scholarly and literary family in Sialkot. Born into a dynamic environment where her father served as a police officer across various cities, her childhood was woven across different regions of Pakistan. However, her intellectual and literary foundation was solidified in Gujranwala and later Lahore, where she completed her early and higher education.

    ڈاکٹر عمرانہ مشتاق کا تعلق سیالکوٹ کے ایک علمی و ادبی گھرانے سے ہے۔ وہ ایک ایسے ماحول میں پیدا ہوئیں جہاں ان کے والد پولیس آفیسر کے طور پر مختلف شہروں میں تعینات رہے، جس کے باعث ان کا بچپن پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزرا۔ تاہم ان کی علمی اور ادبی شخصیت کی بنیاد گوجرانوالہ اور بعد ازاں لاہور میں مضبوط ہوئی، جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔

  2. Scholarship Amid Lifeزندگی کے ساتھ علم کا سفر

    She married during her higher education and settled permanently in Lahore. Seamlessly balancing marital and household responsibilities with her academic and research pursuits, she went on to earn her M.Phil and Ph.D. degrees. This stands as a clear testament to her extraordinary diligence, consistency, and academic devotion.

    اعلیٰ تعلیم کے دوران ان کی شادی ہو گئی، جس کے بعد وہ مستقل طور پر لاہور میں مقیم ہو گئیں۔ ازدواجی زندگی اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو جاری رکھا اور ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ یہ ان کی غیر معمولی محنت، تسلسل اور علمی وابستگی کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے ذاتی اور خاندانی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنے علمی سفر کو بھی کامیابی سے جاری رکھا۔

  3. A Literary Voiceادبی شناخت

    Dr. Imrana Mushtaq is not merely a researcher and educationist, but a prominent poet and author. To date, she has published fourteen books. Her debut work, Hijr Ka Azab, introduced her to the literary world, while creations like Amawas, Karb-e-Jaan, and Samundar Mein Sitara further cemented her literary identity. She has also made valuable contributions to Punjabi literature, notably with Lekhan Di Phulwari. Her novel Wahshaton Ki Basti Mein serves as a profound reflection on social and intellectual themes.

    ڈاکٹر عمرانہ مشتاق نہ صرف ایک محقق اور ماہرِ تعلیم ہیں بلکہ ایک ممتاز شاعرہ اور ادیبہ بھی ہیں۔ ان کی اب تک چودہ کتابیں منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔ ان کی پہلی تصنیف ہجر کا عذاب نے انہیں ادبی دنیا میں متعارف کرایا، جبکہ اماؤس، کربِ جاں اور سمندر میں ستارہ جیسی تخلیقات نے ان کی ادبی پہچان کو مزید مضبوط کیا۔ انہوں نے پنجابی ادب میں بھی قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں، جن میں کتاب لیکھاں دی پھلواڑی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ ان کا ناول وحشتوں کی بستی میں سماجی اور فکری موضوعات کی عکاسی کرتا ہے۔

  4. Biographies, Travelogues & Verseسوانح، سفرنامہ اور نظم

    Additionally, she has produced significant biographical works, including memoirs of Munir Niazi and Dilon Ki Shehzadi, a book dedicated to Benazir Bhutto. Her collection of short stories, Khwabon Ke Saudagar, and her compiled columns, Dil Ki Baat, have garnered special acclaim in literary circles. Her travelogue, Baarh Mein Phool, beautifully captures her observations and experiences from her journey to India. She has also published a collection of children's poems titled Roofi Khan, and is currently in the final stages of writing her mother's biography, Bibi Jee.

    اس کے علاوہ انہوں نے شخصیات پر بھی اہم کام کیا ہے، جن میں منیر نیازی کی یادوں پر مبنی تحریریں اور بے نظیر بھٹو کی شخصیت پر کتاب دلوں کی شہزادی شامل ہے۔ ان کی افسانوی تحریروں میں خوابوں کے سوداگر جبکہ کالموں کا مجموعہ دل کی بات ادبی حلقوں میں خاص پذیرائی حاصل کر چکا ہے۔ ان کا سفرنامہ باڑھ میں پھول ان کے ہندوستان کے سفر کے تجربات اور مشاہدات کا خوبصورت عکاس ہے۔ بچوں کے لیے ان کی نظمیں روفی خان کے عنوان سے شائع ہو چکی ہیں۔ وہ اپنی والدہ کی سوانح عمری بی بی جی کے نام سے بھی تحریر کر رہی ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔

  5. Journalism & Editorial Leadershipصحافت اور ادارتی قیادت

    Alongside her literary endeavors, Dr. Imrana Mushtaq has played an active and impactful role in journalism. She has served as the Chief Editor of Daily Samaa and Resident Editor for Daily Jinnah. A regular columnist for various newspapers, she also currently publishes the monthly magazine Tafakkur.

    ادبی خدمات کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر عمرانہ مشتاق صحافت کے میدان میں بھی ایک فعال اور مؤثر کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ وہ روزنامہ سما کی چیف ایڈیٹر رہ چکی ہیں، جبکہ روزنامہ جناح میں ریزیڈنٹ ایڈیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مختلف اخبارات میں مستقل کالم نگاری کرتی ہیں اور اس وقت ان کا ماہنامہ تفکر بھی شائع ہو رہا ہے۔

  6. Public Voice & Legacyعوامی آواز اور ورثہ

    Beyond being an author and journalist, she is a dedicated social worker, public speaker, and an active member of numerous literary and journalistic organizations. Her pivotal role in organizing literary gatherings further highlights her commitment. Her life is a beautiful synthesis of knowledge, literature, journalism, and public service, distinguishing her as a multifaceted, dignified, and prominent figure.

    ڈاکٹر عمرانہ مشتاق صرف ایک ادیبہ یا صحافی نہیں بلکہ ایک سماجی کارکن، پبلک اسپیکر اور ادبی و صحافتی تنظیموں کی فعال رکن بھی ہیں۔ وہ مختلف ادبی و سماجی تنظیموں سے وابستہ ہیں اور ادبی محافل کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔ ان کی زندگی علم، ادب، صحافت اور سماجی خدمت کا حسین امتزاج ہے، جو انہیں ایک ہمہ جہت، باوقار اور نمایاں شخصیت کے طور پر ممتاز کرتا ہے۔

Editorial Positionsادارتی مناصب

In the Newsroomنیوز روم میں

Chief Editorچیف ایڈیٹر
Daily Samaaروزنامہ سما
Resident Editorریزیڈنٹ ایڈیٹر
Daily Jinnahروزنامہ جناح
Editor & Publisherایڈیٹر و ناشر
Tafakkur Monthlyماہنامہ تفکر

Continue the Journeyسفر جاری رکھیے

Browse the bibliography, read recent columns, or reach out directly.

کتابیات دیکھیے، حالیہ کالم پڑھیے، یا براہِ راست رابطہ کیجیے۔